English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

share with us

28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے۔ یہ خاتون حال ہی میں دبئی سے سفر کرکے  واپس لوٹی تھی۔ 69 سالہ خاتون کو ارنکلام میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ انہیں نمونیا کی علامت پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ موصولہ معلومات کے مطابق  انہیں ہائی بی پی اور شدید دل کی بیماری کی بھی شکایات تھیں۔ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے ان کی موت کے بعد لاش گھر والوں کو سونپ دی گئی۔

بتادیں کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے جمعے کو بتایا کہ ریاست میں جمعے کو 39 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میں ابھی تک وائرس کے کل 164 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 39 نئے معاملوں میں سے 34 ریاست میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کاسار گوڈ ضلع سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنور ضلع سے دو اور ترشور، کولم اور کوجھی کوٖ سے ایک۔ایک نئے معاملے سامے آئے ہیں۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ کل 1,10,299  لوگوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 616 لوگ مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا