English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں کرونا سے پہلی ہلاکت، مریضوں کی تعداد 833 ہوگئی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس22 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) میں  کرونا وائرس کے باعث پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 18 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریاست میں 274 افراد کو کرونا کے علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ 233 افراد کا گھروں میں علاج جاری ہے۔ اسرائیل میں کرونا سے متاثر ہونے والےمریضوں کی تعداد 833 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا