English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس۔19 مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کےلیے آمد پرانہیں جرمانے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں سےکہا گیا ہے کہ انہوں نے نمازوں کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھی تو انہیں بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسجد میں ایک ساتھ 10 فلسطینیوں کو دیکھا گیا تو انہیں بھاری جرمانے عاید کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پرموجود اہلکاروں نے نمازیوں کو گھنٹوں راستے میں کھڑے رکھ کر ان کی شناخت پریڈ کی۔

صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصٰی میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کے بعد ان کی شناخت پریڈ کے دوران انہیں دھمکی دی گئی کہ اگرانہوں نے مسجد میں داخل ہو کر نماز ادا کرنے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے فلسطینی نمازیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حکام کی طرف سےعاید کردہ پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر محکمہ اوقاف کی طرف سے دی جانےوالی ہدایات پرعمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے القدس کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرونا کےخطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے صحن میں جمع ہو کرنمازیں ادا کریں۔ اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں سے بھی خالی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا