English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنیسٹ میں وادی اردن اور فلسطینیوں کی سزائے موت کے بل پیش

share with us

مقبوضہ بیت المقدس۔19 مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی حکمراں جماعت 'لیکوڈ'  کے رکن کنیسٹ اور پارٹی کے چیئرمین میکی زوھار نے وادی اردن، شمالی بحر مردار، الخلیل کے صحرائی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے اور فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار'یسرائیل ھیوم' بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل کی سیاسی جماعت'کاحول لاوان' جس کی قیادت سابق آرمی چیف بینی گینٹز  کررہے ہیں ان بلوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے سنچری ڈیل کے اعلان کے بعد بینی گینٹز نے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کی حمایت کی تھی۔

آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت یسرائیل بیتونو متعدد بار کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ لائبرمین نے اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا بل اس وقت پیش کیا جب غرب اردن میں ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا