English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیومن رائٹس تنظیم نے ترکی کی حمایت کر دی

share with us

۔19 مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)انقرہ کے مہاجرین کے لئے اپنے سرحدی چوکیاں کھولنے کے بعد ترکی۔یونان سرحد پر درپیش تناو کے بارے میں ہیومن رائٹس تنظیم نے جامع رپورٹ اور جائزہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی۔یونان سرحد پر درپیش انسانی بحران کی وجہ سے یونان ایک تواتر سے ترکی  کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ، الزام تراشیاں کر رہا ہے اور مہاجرین پر تشدد کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونان سکیورٹی فورسز اور نامعلوم افراد نے سرحد پر مہاجرین کو حراست میں لیا ، تشدد کا استعمال کیا، مہاجرین پر جنسی حملے کئے ، انہیں بے لباس کیا اور ترکی واپس بھیجا ہے ۔

دوسری طرف سرحد پار کرنے کے لئے اپنی باری کے منتظر بیٹھے مہاجرین پر یونان کی طرف سے کل بھی آنسو گیس پھینکی گئی۔

جنگلاتی علاقے میں جمع مہاجرین نے اچانک دریائے آردا  کے قریب سے یونانی سرحد کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔

ہزاروں مہاجرین کو دیکھ پر یونانی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ  کرنا شروع کر دی اور گیس  بم پھینکے۔

آنسو گیس سے مہاجرین کی کثیر تعداد متاثر ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا