English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی سے ایران کو کرونا کے خلاف جدوجہد کے لیے سازو سامان کا عطیہ

share with us

:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)ترکی نے کووڈ۔19 سے سب سے  زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ایران کو ایک ہزار ٹیسٹ کٹس، 4 ہزار

715 جمپرز، 20 ہزار اپرون ، 2 ہزار گوگلز، 4 ہزار این95 ماسک اور 78 ہزار عام ماسک عطیے میں دیے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے عالمی وبا کے طور پر اعلان کردہ کورونا وائرس  کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ترکی نے ہمسایہ ملک ایران کو طبی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

جمہوریہ ترکی  اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومتو ں کے مابین  شعبہ طب میں  عطیہ دیے جانے کے حوالے سے معاہدے پر  ایران کے انقرہ میں سفیر اور نائب وزیر صحر امینہ الپ میشے نے دستخط کیے۔

معاہدے کے دائرہ کار میں طبی سازو سامان ایران روانہ کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا