English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی صدر برہیم صالح نے حکومت سازی کا کام نجف کے سابق گورنر عدنان الظریفی کو سونپ دیا

share with us

:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)عراقی صدر برہیم صالح نے حکومت سازی کا کام نجف کے سابق گورنر عدنان الظریفی  کو سونپ دیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری کردہ تحریر اعلامیے کے مطابق ، صدر برہیم صالح نے دارالحکومت بغداد کے صدارتی محل میں عراقی پارلیمنٹ کے نائب اور سابق نجف گورنر عدنان الظریفی کو شرفۃ ملاقات بخشا ۔

برہیم صالح نے ظریفی کو نئی حکومت تشکیل دینے  کی ذمہ داری سونپی ہے۔

عراقی آئین کے مطابق ، ظریفی کو 30 دن میں حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے 29 نومبر 2019 کو حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

صدر صالح نے یکم فروری کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری  آزاد امیدوار اور سابق وزیر مواصلات محمد توفیق علاوی کو سونپی تھی لیکن اسمبلی میں اعتماد کا ووٹحاصل نہ کرنے کی وجہ سے  علاوی اپنی اس زمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا