English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن، حدیدہ میں حوثیوں اورفوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپ

share with us

:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)یمن میں فوج اور حوثیوں کے درمیان  ملک کے مغربی  علاقے حبیدہ میں تصادم ہوا۔

یمنی  فوج سے منسلک امالیکہ قوتوں کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ حدیدہ کے الا صالح علاقے میں حوثیوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا  جس پر گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔

اس جھڑپ میں  بیسیوں حوثی عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہونے  کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ  میں قطعی تعداد کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔  تو بتایا گیا ہے کہ فوج نے بیت الا فکیح تحصیل میں حوثیوں کے  اسلحہ کے تین گودام  تباہ کر دیے ہیں۔

دوسری جانب  حوثیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج نے حدیدہ میں فائر بدی کی خلاف ورزی کی ہے۔

حوثیوں کی خبر ایجنسی صبا میں شائع خبر میں  اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں  فائر بندی پر عمل در آمد ہونے والے کنٹرول پوائنٹس پر 21 بار حملے کرتے ہوئے فائر بندی کی پامالی کی ہے۔

علاوہ ازیں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ فوج نے حدیدہ کے مختلف علاقوں پر کاتوشیا میزائل داغے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا