English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے سعودی عرب سے لوٹنے والے 10 ہزار عمرہ زائرین کو قرنطینہ کر دیا

share with us

انقرہ:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) ترکی نے سعودی عرب سے لوٹنے والے 10ہزار سے زائد عمرہ زائرین کو قرنطینہ کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے ایک عمرہ زائر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ہزاروں عمرہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمرے سے لوٹنے والے زائرین کی تعداد 10 ہزار ہے، قرنطینہ کے لئے ترکی نے طالب علموں کے مختلف ہاسٹلز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی 12 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جبکہ مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے، ترکی میں پہلے کرونا کیس کا اس وقت انکشاف ہوا جب ایک ترک باشندہ یورپ سے ترکی واپس لوٹا تھا تاہم اس کے بعد سے کرونا کے ڈیڑھ درجن مریض سامنے آئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا