English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں تیسری بار راکٹ حملہ

share with us

 بغداد:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) عراق میں امریکا اور اتحادی افواج کے زیر استعمال التاجی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع التاجی فوجی اڈے پر آج بھی نامعلوم مقام سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حملے کے شکار فوجی اڈے میں عراقی فوج کے علاوہ امریکی اور اتحادی افواج بھی قیام پذیر ہیں اور ایک ہفتے کے دوران اس فوجی اڈے پر تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم ابھی جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں 12 مارچ کو اس فوجی بیس پر پہلے راکٹ حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 2 ہی دن بعد دوسرے حملے میں 12 راکٹ داغے گئے تھے جس میں 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

امریکی فوج نے بھی 12 مارچ کے پہلے راکٹ حملے کے جواب میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 جنگجو مارے گئے تھے اور اسی کے جواب میں 14 مارچ کو امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنا گیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا