English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ میں نماز اندرونی ہال کےبجائے کھلےصحن میں ادا کرنے کا فیصلہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے کرونا وائرس سے بچائو کے انتظامات کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے ہال کے بجائے کھلے صحن میں نماز ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے ایک بیان میں بتایا کہ تمام نمازیں مسجد اقصیٰ کے صحن میں ادا کی جائیں گی۔ مسجد کےتمام داخلی اور خارجی دروازے کھلے رہیں گے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے آج سوموار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر مسجد کے تین کے سوا باقی تمام دروازے بند کردیے۔ قابض پولیس نے تین دروازوں حطہ، المجلس اور السلسلہ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا