English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک

share with us

:16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)نائجیریا  کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے فوجیوں پر حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

ایک فوجی افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط  پر بتایا ہے کہ تنظیم کے ارکان نے بورنو صوبے کے بانکی علاقے میں فوجیوں پر دھاوا بول دیا۔

افسر کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 6 فوجی جان بحق  ہوگئے، دہشت گرد غیر متوقع طور پر  انتہائی جدید اسلحہ کے ساتھ آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے بعد فوج اور تنظیم کے عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ  بھاری تعداد میں زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا