English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع کا 'ٹویٹر' اکائونٹ ہیک کرلیا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:08 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)گذشتہ روز نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پرموجود اکائونٹ ہیک کرلیا۔ ہیکروں نے فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت میں اس اکائونٹ سے ٹویٹس کے ساتھ فلسطینی اور ترکی کے پرچم بھی پوسٹ کیے۔

عبرانی ٹی وی چینل 'کے اے این' کے مطابق ہفتے کی صبح کو جب اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے اپنا اکائونٹ آن کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ اسے نامعلوم ہیکروں نے ہیک کرلیا ہے۔

نفتالی بینٹ کے ٹویٹر اکائونٹ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ٹویٹس اور ترکی اور فلسطینی پرچم پوسٹ کرنے پر ان کے فالورز نے حیرت کا اظہارکیا۔ سوشل میڈٰیا پر اسرائیلی صارفین کی طرف سے اس پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا وزیر جو اپنے ٹویٹر اکائونٹ کی حفاظت نہیں کرسکتا بھلا وہ اسرائیل کا دفاع کیسے کرے گا۔

اسرائیلی صحافی اور اخبار'ہارٹز' کے ٹیکنیکل اسٹاف کے رکن ران بارزیک نے کہا کہ ٹویٹر اکائونٹ کو ہیکنگ سےبچانا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے (Two- Factor Authentication)ایپلی کیشن استعمال کی جانی چاہیے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا