English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن،گولہ بارود تباہ

share with us

:05 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرکاری فوج نے گزشتہ  روز دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں صلب کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔

یمنی مسلح افواج  کےمطابق ،قومی فوج نے اس آپریشن کے دوران مذکورہ مقام پر تعینات حوثیوں کا خاتمہ کر دیا۔

 اس دوران لڑائی میں استعمال ہونے والی ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔

 اس گاڑی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا۔

بیان  میں بتایا گیا ہے کہ  حوثی ملیشیا کی پوزیشن کمزور ترین ہو چکی ہے اور حالیہ کارروائی نے اسے دہشت اور بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے ۔

دوسری جانب ،یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ہاتھ نہیں کاٹ دیے جاتے اُس وقت تک یمن میں کوئی بھی سیاسی حل ہر گز پائیدار نہیں ہو گا۔

 ایران کی جانب سے مداخلت اور باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا