English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل: قدرتی آفات کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک

share with us

:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)برازیل کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ساو پالو  کے شہروں گواروجا، سانٹوس اور ساو ویسینٹے  میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق  کثیر تعداد  میں انسان لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

گواروجا میں 200 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

علاقے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا