English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کا طالبان رہنما ملّا برادر کو ٹیلی فون

share with us

کابل:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ طالبان رہنما سے مفید گفتگو ہوئی۔ انہوں ںے کہا کے بات چیت میں افغان امن مذاکرات پر بھی بات ہوئی۔ ہم نے افغانستان میں عدم تشدد پر اتفاق کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ’’امریکا کے صدر نے امارات اسلامی کے سیاسی نائب ملا عبدالغنی برادر سے فون پر بات کی ہے۔‘‘
صدر امریکا اور ملا برادر کے مابین یہ ٹیلفونک رابطہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے اگلے روز ہوا ہے۔ طالبان کے اس اعلان سے 10 مارچ کو افغان حکومت کے ساتھ ان کے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بے یقینی پھیل گئی تھی۔

طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں امریکا کی نمائندی کرنے والے زلمے خلیل زاد بھی ٹیلیفونک رابطے کے موقعے پر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا