English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک

share with us

:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)امريکا میں طوفان گرد و باد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں زور دار طوفانی بگولوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سبک رفتار بگولوں نے اپنے درمیان آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، درجنوں زخمی ہیں اور متعدد شہری لاپتہ ہیں۔

طوفانی بگولوں سے 140 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور زیادہ تر ہلاکتیں بھی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ گھروں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں جہاں شہریوں کو قیام و طعام کے علاوہ طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ٹینیسی کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکی صدر بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا