English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنگوں کے دوران سی سی ٹی وی کیمرہ توڑتے نظر آئے پولس اہلکار

share with us

   نئی دہلی :27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) شمال مشرقی دہلی میں مسلم مخالف تشدد میں پولیس پر لگ رہے جانبداری کے الزامات کے بیچ  ان کے ذریعہ ثبوت چھپانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے کا بھی انکشاف ہوا  ہے۔  خوریجی خاص  میں پولیس نے  خواتین کا پرامن مظاہرہ طاقت کے بل پر ختم کروا دیا۔ اس تعلق سے مقامی افراد نے جو ویڈیو شیئر کئے ہیںان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار وہاں    کےسی سی ٹی وی کیمرے کو توڑ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو  متعدد  مقامی افراد کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن نے بھی شیئر کیا ہے۔ دی کوئنٹ ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو کی تصدیق کیلئے جب مقامی افراد سے رابطہ کیاتو ایک دکاندار نے بتایا کہ پولیس نے ان کی دکان پر لگے ویڈیو بھی توڑ دیئےہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا