English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی تشدد ،مہلوکین کی تعداد بڑھ کر پہونچی ۲۰ ، کئی زخمیوں کی حالت نازک ،

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مہلوکین کی تعداد 20 ہو گئی ہے اور گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کی حالت ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے۔

اس درمیان تشدد سے بہت زیادہ متاثر شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے آج صبح فلیگ مارچ کیا۔ علاقے میں امن و امان کا ماحول نظر آ رہا ہے اور پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح یہاں کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

بتادیں کہ دہلی میں تشدد کے پیش نظر جعفر آباد میٹرو اسٹیشن اور موج پور چوک سے سبھی مظاہرین واپس چلے گئے ہیں اور اب 66 فوٹا روڈ پوری طرح سے مظاہرین سے خالی ہو چکا ہے۔ جعفر آباد میٹرو اسٹیشن سے مظاہرین گزشتہ رات کو ہی واپس چلے گئے تھے اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے سبھی اسٹیشن پر آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

کشیدہ ماحول کے دوران قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے کل رات متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر سیلم پور، بھجن پورا، موج پور، یمنا وہار جیسے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور اس کے بعد دہلی پولیس کے کمشنر اور کئی دیگر اعلی افسران سے میٹنگ کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا