English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلیب میں جھڑپوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

share with us

ادلیب :22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل  آنتونیو گوتریس  نے  شامی علاقے ادلیب  میں جاری "ڈراونے خواب  اور پُر تشدد واقعات"  کے فی الفور خاتمے اور "فائر بندی" کی اپیل کی ہے۔

گوتریس  نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ جھڑپوں کے  دوران تقریباً 9 لاکھ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، شام کے شمال مغربی علاقے میں  بچے سردی سے  ہلاک ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی  مسلسل دھجیاں  اڑائی جا رہی ہیں۔

مذکورہ علاقے میں تقریباً 28 لاکھ افراد کے انسانی امداد کے محتاج ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  گوتریس نے   گزشتہ 6 ماہ میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے  کے لیے 500 ملین  ڈالر  امداد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "حکومتِ شام،  روس کے تعاون سے فضائی حملوں کو تقریباً  ایک برس سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں ماہ کے دوران شامی قوتوں اور ترک فوجیوں کے درمیان ہلاکتوں کا موجب بننے والی جھڑپیں ہوئی ہیں۔  یہ تمام تر پیش رفت   علاقے میں انسانی صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہے  جس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔"

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا