English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان سے کوئی بھی تجارتی معاہدہ کرنے سے ٹرمپ کا صاف انکار

share with us

 نئی دہلی : 20/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)ہندوستان  کے ۲؍  روزہ  دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی  اور ان کی حکومت کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ ٹرمپ نے تعریف کے پردے میں مودی حکومت سے کوئی بھی تجارتی معاہدہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک  بڑی  ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، مودی انہیں بہت پسند ہیں ، وہ ایک اچھے لیڈر ہیں اور عالمی امور پر بھی ان کی نظر ہے لیکن لیکن انہیں نہیں معلوم کہ تجارتی ڈیل امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائےگی یا نہیں  ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ۲۴؍ فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان  آرہے ہیں۔  اب تک ایسا مانا جا رہا تھا کہ اس دوران امریکہ اور  ہندوستان کے درمیان تجارت کے مختلف امور میں  دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیںجن سے ہندوستانی تاجر طبقہ کو کافی فائدہ ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے لئے ہندوستان میں سرخ قالین بچھایا جارہا تھا  لیکن اب ٹرمپ کے بیان نے امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر ہی خطرے کے بادل لانے کا کام کیا ہے۔
  ٹرمپ نے  واشنگٹن  سےکیلی فورنیا روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں  ہندوستان  کے ساتھ ٹریڈ ڈیل  کے  حوالہ سے خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی انہیں بہت پسند ہیں لیکن امریکہ کے صدارتی انتخابات کےبعد ہی ٹریڈ ڈیل پر کوئی فیصلہ ہو سکے گا کیوں کہ اس سلسلے میں اب تک کئی باتیں واضح نہیںہوئی ہیں۔۔ ہندوستان  اور امریکہ کے تجارتی تعلقات پر ٹرمپ نے کھل کر کہا کہ ہندوستان  نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا ہے۔ اس نے ہمارے کئی سامان پر ضرورت سے زائد ٹیکس عائد کررکھا ہے جس کی وجہ سے تجارت کھٹائی میں پڑرہی ہے لیکن ہمیں مسٹر مودی سے کافی امیدیں ہیں۔ ہندوستان کے دورے پر ہم ضرور تجارتی امور پر گفتگو کریں گے لیکن اس کی کیا شکل و صورت ہو گی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ 

 

بشکریہ انقلاب

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا