English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے گجرات دورہ سے قبل غریبی نہیں غریبوں کو دورکرنے کی سرکارکی کوشش

share with us

:18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)دنیا بھر میں گجرات ماڈل کو لے کر ہوّا کھڑا کرنے والے پی ایم مودی اب گجرات میں غریبی چھپانے کے کام میں مصروف ہیں۔ آئندہ ہفتہ احمد آباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچنے والے ہیں۔ ایسے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے پہلے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے نو تعمیر موٹیرا اسٹیڈیم کے پاس ایک جھگی میں رہنے والے 45 خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جھگی-جھونپڑی میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انھیں آئندہ ’نمستے ٹرمپ‘ ایوینٹ کی وجہ سے ہٹنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ غریب لوگ دو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 24 فروری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ گجرات پہنچیں گے جہاں پی ایم مودی ان کی میزبانی کریں گے۔ اس سے پہلے میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ان کے دورہ سے قبل جھگی-جھونپڑی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی گئی ہے تاکہ اس غریبی کو ٹرمپ نہ دیکھ سکیں۔

اس پورے معاملے پر افسران نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹس کو ٹرمپ کے دورہ سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔ اے ایم سی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’’تجاوزات والی زمین اے ایم سی کے تحت آتی ہے اور یہ ایک شہری منصوبہ کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑی والوں کو سات دنوں کے اندر اسے خالی کرنا ہوگا۔‘‘ اے ایم سی کے عثمان پور دفتر میں معاون ٹی ڈی او (موٹیرا وارڈ) نے کہا کہ ’’موٹیرا اسٹیڈیم میں امریکی صدر کے پروگرام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا