English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں خودکش دھماکہ 6 افراد ہلاک

share with us

کابل ۔  12/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کے روز ایک خودکش بم بار نے ملٹری اکیڈمی کو دھماکے کا نشانہ بنایا۔ افغان ذمہ داران کے مطابق حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بعض ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ دھماکہ مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے دروازے پر ہوا۔ یہ حکومت کے زیر انتظام ایک دفاعی یونیورسٹی ہے۔کسی تنظیم کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔افغان وزارت داخلہ کی خاتون ترجمان مروی امینی کے مطابق خود کش حملے کے نتیجہ میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔یہ حملہ دو ماہ سے زیادہ عرصے تک چھائی خاموشی کے بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل کابل میں آخری بڑا حملہ گذشتہ برس نومبر میں ہوا تھا۔ گولہ بارود سے بھرے ایک چھوٹے ٹرک کے دھماکے میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ افغانستان میں اتحادی افواج اور سرکاری عہدیداروں کو اکثر و بیشتر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا