English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کی ناکامی دنیاکو بہت بھاری پڑ سکتی ہے، اقوام متحدہ

share with us

خرطوم۔یکم فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)  اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ آہیم سٹینر نے انتباہ کیا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری سوڈان کی اقتصادی حالتکی بحالی میں ناکام ہو جاتی ہے تو اسے انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے رواں ہفتے سوڈان کے دورہ کے موقع پر اپنے انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء سوڈان کے لیے مختلف ہے کیونکہ اس تبدیلی کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا اور اس ترقی کے عمل کی حمایت خطرناک قیمت کی صورت میں ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر البشیر کی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی ملک کی خراب اقتصادی صورتحال، غیر ملکی کرنسی، تیلی کی کمی، مہنگائی، غیرملکی قرضی60 بلین ڈالر سے زائد ہونے اور بے روزگاری جیسے مسائل درپیش ہیں لیکن ان مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو آگے بڑھ کر سوڈان کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان میں نوجوان اور خصوصاً خواتین نے نہ صرف پرامن انقلاب برپا کرنے میں کامیابی حاصل کی بلکہ وہ ایک ترقی یافتہ ریاست کا ایجنڈا بھی رکھتے ہیں لہذا بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر سیاسی عدم استحکام اور انتہاپسندی کا خدشہ ہی. انہوں نے کہا کہ سوڈان کو بلیک لسٹ سے نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے اور یہ اب اہم مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ سوڈان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سوڈان کو سنجیدہ نہیں لے رہی تھی، ہم یہ بھول گئے تھے کہ سوڈان 30 سال پہلے والا ملک نہیں ہے بلکہ یہ مزید پرامید ہو گیا ہے لہذا ہم بطور یو این ڈی پی یقینی طور پر اپنی مصروفیات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، یہی ایک جیت کی تجویز ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا