English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگلاتی آگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر کا آسٹریلوی منصوبہ

share with us

سڈنی 19/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) آسٹریلوی حکومت نے جنگلاتی آگ کے بعد ملک کے سیاحتی شعبے کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ اس آتشزدگی سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر کے لیے 76 ملین آسٹریلوی ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ابھی کچھ دن قبل ہی وزیر اعظم موریسن نے جانوروں کے تحفظ کے لیے پچاس ملین ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ اندازوں کے مطابق جنگلاتی آتشزدگی کی وجہ سے آسڑیلیا کی سیاحت کی صنعت کو اس سال ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ آگ گذشتہ برس ستمبر سے نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا ریاستوں میں لگی ہوئی ہے۔ کئی ملین جنگلاتی رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ آگ پھیلنے کی وجہ شدید گرم اور خشک موسم بنا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا