English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال کے صدرکا بے تکا بیان، کہا :  شہرت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے دانشور حضرات ہیں شیطان 

share with us

کلکلتہ 18جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جمعہ کے روز شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کی تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دے دیا۔ انھوں نے ہاؤڑہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو دانشور حضرات شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں وہ شیطان اور کیڑے کی طرح ہیں۔‘‘ دراصل بی جے پی پورے ملک میں شہریت قانون کے خلاف مظاہروں سے پریشان ہے اور اس کے لیڈران غصے میں عجیب عجیب بیانات دے رہے ہیں۔ دلیپ گھوش کے ’شیطان‘ اور ’کیڑے‘ والے بیان کو بھی اسی غصے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دلیپ گھوش شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’شہریت قانون کو لے کر پرتشدد مظاہروں کے دوران جس طرح اتر پردیش میں تشدد پسندوں کو گولی ماری گئی، اسی طرح وہ بنگال میں بھی شرپسند عناصر کو کتوں کی طرح گولی ماریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’اگر ہم اقتدار میں آ گئے تو ملک مخالف لوگ جو سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کو لاٹھیوں سے ماریں گے، گولی ماریں گے اور جیل بھیجیں گے۔‘‘

حقیقت تو یہ ہے کہ بی جے پی حکمراں ریاستوں میں اس طرح کے متنازعہ بیان زیادہ سننے کو مل رہے ہیں۔ یوگی حکومت میں ریاستی وزیر رگھوراج سنگھ نے علی گڑھ میں منعقد ایک ریلی میں متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’مودی-یوگی کے خلاف نعرہ لگانے والوں کو زندہ دفنا دوں گا۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ’’ملک میں مودی اور ریاست میں یوگی بیٹھا ہے۔ سوچ لو، بچو گے نہیں۔ پوٹا میں جاؤ گے، ضمانت نہیں ہوگی۔ مستقبل کے ساتھ کھلواڑ مت کرو۔‘‘ جب رگھوراج سنگھ متنازعہ بیان دے رہے تھے تو اس وقت اسٹیج پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ بھی موجود تھے۔

قومی آوازبیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا