English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے فوجی اڈے کا افتتاح

share with us

قاہرہ۔16جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  مصر نے بحر احمر میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑے سمندری اور فضائی فوجی اڈہ جسے برنیس فوجی اڈے کا نام دیا گیا ہے، تیار کرلیا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق مصر کیصدر عبدالفتاح السیسی نے برادر اور دوست ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں بحر احمر میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑے سمندری اور فضائی فوجی اڈے کا افتتاح کیا۔سمندری اور فضائی فوجی اڈہ مصری شہر اسوان کے جنوب مشرق میں بحر احمر کے ساحل پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ ہے۔ اس میں سمندری فوجی اڈہ، ایئر بیس، فوجی ہسپتال، متعدد جنگی و انتظامی یونٹس، نشانے بازی کے میدان اور ہر طرح کے اسلحہ کے ٹریننگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ابوظبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلی شیخ محمد بن زاید ا?ل نہیان برنیس اڈے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے برادر مصری عوام کو شاندار قومی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا