English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈین یونین مسلم لیگ نے عدالتِ عظمیٰ میں شہریت قانون کے خلاف داخل کی مزید دو عرضیاں 

share with us

نئی دہلی: 16جنوری(فکروخبر/ یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف سپریم کورٹ میں سب سے پہلے درخواست دائر کرنے والی انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) نے اسی سے منسلک دومزید عرضیاں جمعرات کو دائر کیں۔ اپنی پہلی درخواست میں آئی یو ایم ایل نے سی اےاے کو لاگو کرنے کو لے کر 10 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں دوسری درخواست میں درخواست گذار نے یہ واضح کرنے کو کہا ہے کہ کیا قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) کو پورے ملک میں لاگو کیا جائے گا۔

آئی یو ایم ایل نے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ کیا این آرسی اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) سے متعلق عمل ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ خیال رہے آئی یو ایم ایل نے سب سے پہلے شہریت ترمیمی بل کے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد ہی اس کے آئینی منظوری کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی دائر کر دی تھی۔ قابل غور ہے کہ سی اےاے کے خلاف تقریباً 60 عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں جن کی سماعت 22 جنوری کو ہونی ہے۔

قومی آواز بیرو 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا