English   /   Kannada   /   Nawayathi

1984فسادات:قصوروار پولیس والے بخشے نہیں جائیں گے

share with us

ئی دہلی،15جنوری 2020(فکروخبر/ یواین آئی) مرکزی حکومت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 186معاملوں کی تفتیش کرنے والے جسٹس ایس این ڈھینگرا کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی سفارشات کے مطابق قانونی کارروائی کی جائےگی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ کو بتایا،’’ہم نے جسٹس ڈھینگرا کی قیادت والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔‘‘
فسادات کے 186بند معاملوں کا جائزہ لینے والی ایس آئی ٹی نے رپورٹ دی ہے کہ زیادہ تر معاملوں میں نچلی عدالت سے مقدمہ خارج ہونے کے بعد اپیل دائر نہیں کی گئی۔اس میں جانچ افسروں کا رول مشتبہ ہے۔
عدالت نے عرضی گزاروں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ بند مقدموں کی اپیل داخل کرنے کےلئے پولیس میں درخواست دیں۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ہی ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔کل 186معاملوں کو پولیس یا الگ الگ ایجنسیوں نے بند کردیاتھا۔کچھ فسادات متاثرین کی جانب سے عرضی داخل کرکے کہا گیاتھا کہ ثبوتوں اور حقائق کے پیش نظر بغیر معاملوں کو بند کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی الزام لگایا گیا کہ پولیس اور دیگر جانچ کرنے والی ایجنسیوں نے صحیح سے بیان بھی درج نہیں کئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا