English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا عراق سے اپنی فوج کو نکالنے کیلیے وفد بھیجے، وزیراعظم عبد المہدی

share with us

بغداد:11جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)عراق کے عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے عبوری وزیراعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران وزیراعظم عبد المہدی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے بغداد وفد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے اور عراقی عوام کی بھی یہی خواہش ہے اس کے علاوہ امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا بھی یہی تقاضا ہے کہ امریکی فوج عراق سے نکل جائے

عراقی وزیراعظم عبد المہدی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی گفتگو کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی عراقی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ کے موقف کو بیان کیا گیا ہے

عراقی پارلیمنٹ سے امریکی فوج کے انخلا کی قرار داد کی منظوری کے اگلے روز ہی امریکی بریگیڈیئر جنرل ولیم سیلی نے عراقی ہم منصب کو ایک خط لکھا جس میں عراق سے امریکی فوج واپس بلانے پر رضا مندی ظاہر کی گئی تھی تاہم پینٹاگون نے امریکی جنرل کے خط کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض ایک مسودہ تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں 2014 میں سے امریکی فوج تعینات ہیں جو داعش کیخلاف نبرد آزما ہیں تاہم یہ تعیناتی عراقی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ایگزیکٹو سطح پر معاہدے کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا