English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودیوں کی اکثریت اپنی قیادت کو کرپٹ سمجھتی ہے: سروے

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں کیے گئے رائےعامہ ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت موجودہ صہیونی ریاست کو کرپٹ اور پرلے درجے کی بدعنوانی قرار دیتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 'ڈیموکریٹک اسرائیل' انسٹیٹوٹ کی طرف سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 58 فی صد یہودی آباد کاروں کاخیال ہے کہ ان کی لیڈر شپ بدترین کرپٹ ہے۔

اس سروے کےنتائج اخبار'یروشلم پوسٹ' میں شائع کیے گئے ہیں۔ 24 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قیادت کوکرپٹ سمجھتے ہیں جب کہ 16 فی صد کاکہنا ہے کہ اسرائیلی قیادت کرپٹ نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 55 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی سپریم کورٹ پر اعتبار کرتے ہیں۔

عوامی اعتبار کے لحاث سے اسرائیلی فوج پہلے درجے پر ہے اور 90 فی صد اسرائیلی فوج کو قابل بھروسہ سمجھتے ہیں جب کہ پولیس پر 44 فی صد یہودی اعتماد کرتےہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا