English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا اور امریکی ہم سے اس بارجنگ کےخلاف اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں، الہان عمر

share with us

واشنگٹن :09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمرکا کہنا ہے جنگ زندگیاں، نسلیں اورمستقبل تباہ کردیتی ہے،دنیا  اس بارجنگ کیخلاف اقدامات کا مطالبہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے کہا ہے کہ جنگ زندگیاں، نسلیں اور مستقبل تباہ کردیتی ہے، دنیا اور امریکی ہم سے اس بارجنگ کےخلاف اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یاد رہے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمان کی ہلاکت کے بعد خاتون کانگریس ممبر الہان عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا صدر ٹرمپ جنگ کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ ان کا یہ قدم جنگ کی طرف لے جائے گا، کیا یہ مواخذے سے توجہ ہٹانے کے لیے تو نہیں، کیا کانگریس اتھارٹی کے آگے آ کر صدر ٹرمپ کو روکے گی

خیال رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے امریکہ کوایران کےخلاف جنگ سےروکنےکیلئےرائےشماری کرانے کا مطالبہ کیا تھا ، آج ایوان نمائندہ گان میں ٹرمپ کوروکنےکےلئے رائے شماری ہوگی۔

نینسی پلوسی کا کہنا تھا گزشتہ ہفتےٹرمپ انتظامیہ نےکانگریس کےعلم میں لائےبغیرحملہ کیا، حملےکےحوالےسےٹرمپ انتظامیہ ہمارےتحفظات دور  کرنے میں ناکام رہی۔

اس سے قبل اسپیکر امریکی ایوان نمایندگان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کا سلسلہ روک دے، امریکا اور دنیا جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا