English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 40 برسوں سے نمازیوں کی منتظر درجنوں تاریخی مساجد بحال

share with us

ریاض:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں 30 مساجد  کو “محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تیاری تاریخی مساجد” کے تحت بحال کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں  ” تاریخی مساجد کی بحالی ” منصوبے کے تحت 10 مختلف اضلاع  میں واقع 30 تاریخی مساجد کو مرمت کے بعد نمازیوں کے کھول دیا گیا ہے، یہ مساجد تقریباً 40 سال کے عرصے سے نمازیوں کی منتظر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تیاری تاریخی مساجد” کے پہلے مرحلے میں 30 مساجد کو 423 دنوں کی قلیل مدت میں 50 کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم سے تیار اور دوبارہ آباد کیا گیا ہے جب کہ منصوبے کے تحت مختلف مراحل میں 130 تاریخی مساجد کی تیاری و آباد کاری شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 130 مساجد کی بحالی کے احکامات اور نگرانی خود کی جب کہ نگرانی میں ولی عہد کے علاوہ  نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی شامل ہیں اور اس کام میں سعودی عرب کی مخصوص کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا