English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا: بم دھماکے میں 30 ہلاک، درجنوں زخمی

share with us

:07جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)نائجیریا اور کیمرون کی سرحد پر واقع ایک بازار میں بم دھماکہ ہوا جس میں حکام کے مطابق 30 افراد ہلاک اور 35 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

افریقی ملک نائجیریا اور کیمرون کی سرحد پر واقع ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں حکام کے مطابق 30 افراد ہلاک اور 35 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک پُل پر لگے بازار میں ہوا جو نائجیریا کے قصبےگیمبورو اور کیمرون کے قصبے فوٹوکول کے درمیان واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نائجیریا اور کیمرون دونوں ملکوں کے افراد شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گيا ہے۔

یہ بم دھماکا پیر چھ جنوری کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب ہوا۔ ابھی اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے تاہم علاقے میں سرگرم چند شدت پسند تنظیمیں کیمرون کو 2014ء سے اب تک کئی بار نشانہ بنا چکی ہیں۔ اُس سال بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم نے گیمبورو اور نگالا کے آس پاس کے علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ایک ماہ تک قبضے کے بعد نائجیریا کی فوج نے چاڈ کی مدد سے اس علاقے پر دوبارہ اپنا کنٹرول بحال کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے بھی شدت پسند تنظیمیں اس علاقے میں فوجی ٹھکانوں اور شہری مقامات کو وقتا فوقتا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا