English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں خطاب سےروک دیا

share with us

:07جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)امریکانےایرانی وزیرخارجہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب سےروک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔ جوادظریف نے کہا ہے کہ یواین آنےسےروکنےکاامریکی اقدام1947کےمعاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےسال کاآغازہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سےہواہے، ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہےہیں، جنگوں سےاجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے، میرا سادہ اورواضح پیغام ہےکہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کامظاہرہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا