English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی کمانڈر کی تدفین کے دوران بھگدڑ ، متعدد افراد ہلاک

share with us

:07جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)عراق کے بغداد شہر میں امریکی حملے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ مچنے کی اطلاع ہے۔ خبروں کے مطابق بھگدڑ میں 30 زیادہ افراد ہلاک جبکہ تقریباً 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھگدڑ منگل کے روز اس وقت مچی جب ایران کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد شریک تھے، جلوس جنازہ کے بعد قاسم سلیمانی کی تدفین ان کے آبائی شہر کرمان میں عمل میں آئے گی۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ایمرجنسی سروسز کے سربراہ پیرحسین قلیوند کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے بھگدڑ میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کرمان پولیس کے ڈائریکٹر جنرل حامد شمس الدین نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے کہ جنازے کے جلوس میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’قاسم سلیمانی کے جنازے میں دہشت گردی کی کارروائی کی افواہ نظام کے دشمنوں کی سازش ہے۔‘

دریں اثنا، قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں لاکھوں افراد نے انہیں جذباتی انداز میں الوداع کہا اور ان کے جنازے میں شریک ہوئے۔ کرمان شہر اس دوران سوگواروں سے مملو ہے جو صوبہ کرمان اور ایران کے تقریبات سبھی شہروں سے وہاں پہنچے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا