English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی جنرل سلیمانی کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت

share with us

تہران:06جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)ایرانی دارالحکومت تہران میں قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ پڑھنے والوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای بھی شامل تھے جبکہ تہران میں اس موقع پر آج عام تعطیل ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جمعہ تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں متعدد دیگر اہم شخصیات کے ساتھ مارے گئے تھے۔ ان کی میت کے ساتھ آج پیر چھ جنوری کو تہران میں لاکھوں شہریوں نے تعزیتی مارچ کیا۔

تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ملکی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔ مختلف خبر ایجنسیوں کے مطابق سلیمانی کی آخری رسومات میں حصہ لینے والے شہریوں کی تعداد لاکھوں میں رہی۔ سرکاری میڈیا نے یہ تعداد کئی ملین بتائی ہے۔ تہران میں آج اس موقع پر عام تعطیل تھی۔

جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی کی حدود میں پڑھی گئی۔ اس موقع پر لاکھوں سوگواران میں سے ہزارہا نے جنرل سلیمانی کی تصویروں والے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے  اور وہ ایسے سرخ پرچم بھی لہرا رہے تھے، جنہیں ایران میں 'شہداء کے رنگ‘ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

بےپناہ اثر و رسوخ کے مالک سلیمانی

جنرل قاسم سلیمانی ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر تھے اور انہیں بیرون ملک، خاص کر مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں بہت زیادہ اثر و رسوخ حاصل تھا۔ ان کی موت کے بعد ایرانی قیادت نے فوراﹰ ہی کہہ دیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسی تناظر میں تہران میں ان کی نمازہ جنازہ میں شریک لاکھوں ایرانی شہری 'امریکا مردہ باد‘ اور 'اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا