English   /   Kannada   /   Nawayathi

'این پی آرمیں کسی طرح کا دستاویز نہیں لیا جا ئے گا'

share with us

:05جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)سشیل کمار مودی نے کہا کہ 'حزب اختلاف کی جماعتیں اس وقت افواہ پھیلانے میں مصروف ہیں جبکہ این پی آر کانگریس پارٹی کے دوراقتدار 2010 میں اسے منظوری ملی تھی۔'

ریاست بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ 'سنہ 2020 میں قومی آبادی کے رجسٹر (این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

سشیل کمار مودی نے کہا کہ 'این پی آر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ سے کسی طرح کا ڈاکیومنٹ نہیں لیا جا ئے گا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'حزب اختلاف جماعتیں اس وقت افواہ پھیلا نے میں لگی ہوئی ہیں جبکہ این پی آر کو منموہن سنگھ کے دور میں 2010 میں ہی منظوری ملی تھی۔'

این پی آر کے ذریعے لوگوں کے اعدادوشمار طے ہوں گے نئے اور پرانے ناموں کا اندراج و اخراج بھی ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے تعلق سے بہار میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل 15 سے 28 مئی 2020 کے درمیان جا ری رہیگا۔

واضح رہے کہ 2010 کے این پی آر اور 2020 کے این پی آر میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ،اس میں کئی ایسے دستاویزات طلب کئے گئے ہیں جو 2010 کے این پی آر مین نہیں مانگے گئے جس میں موبائیل نمبر آدھار کارڈ والدین کی جائے پیدائش اور تاریخ پیدائش بھی شامل ہے ،ماہرین کا کہنا ہے ہندوستان میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جن کے پاس تاریخ پیدائش کا سرفیکٹ موجود ہی نہیں ہے 

اسد الدین اویسی نے این پی آر اور این آرسی کو جوڑ کر اس کی سنگین نتائج سامنے لانے کی کوشش ہے  

ویڈو

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا