English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں100سالوں کا سرد ترین دسمبر ، لوگ گھروں میں قید ، کہرے سے کئی پروازیں منسوخ ، کئی ٹرین رد

share with us

31دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اس مرتبہ دہلی میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ نے لوگوں کو بری طرح پریشان کر رکھا ہے۔ یوں تو پورے شمالی ہند میں کپکپا دینے والی سردی پڑ رہی ہے، لیکن دہلی میں ٹھنڈ نے اپنے پرانے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ منگل کے روز دہلی کے کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سلسیس سے بھی نیچے چلا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 دسمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ زبردست کہرے اور دھند کی وجہ سے پروازوں اور ٹرین آمد و رفت پر کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق 30 دسمبر کو کم و بیش 500 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں کم و بیش دو درجن پروازوں کا راستہ بدلا گیا۔ بیشتر پروازوں میں تاخیر کی خبریں سامنے آئی ہیں جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈین ریلویز بھی اس ٹھٹھرا دینے والی سردی میں بری طرح متاثر نظر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھند اور کہرے کی وجہ سے جہاں 40 ٹرینیں کینسل ہو گئیں وہیں کئی درجن ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

دہلی کے ساتھ ساتھ اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں بھی سردی سے لوگوں کی پریشانی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہریانہ کے 16 اضلاع کے لیے ٹھنڈ اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ویزیبلٹی 0 سے 50 میٹر تک رہے گی۔ دوسری طرف پنجاب کے 18 اضلاع میں ٹھنڈ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2 سے 3 جنوری کے درمیان بارش کے ساتھ یہاں زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا