English   /   Kannada   /   Nawayathi

'سی اے اے کے مخالف دراصل دلت مخالف ہیں'

share with us

:30دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا نے کہا کہ 'جو لوگ ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل 'دلت مخالف' ہیں۔'

نڈا نے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک اجلاس میں کہا کہ '70 فیصد بھارت آئے ہوئے لوگ دلت تھے۔ نریندر مودی دلتوں کے سب سے بڑے محافظ ہیں جو سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ اصل میں دلت مخالف ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور اپوزیشن لیڈر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کے لیے ووٹ اولین ترجیح ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم کسی کی شہریت نہیں لے رہے ہیں۔ کانگریس نے بہت سی غلطیاں کیں اور مودی حکومت نے ان کی اصلاح کی۔'

نڈا نے کہا کہ 'آج مسلم آبادی 11 فیصد سے بڑھ کر 14.5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ہندو، جین، سکھ، بودھ، پارسی اور عیسائی کی آبادی 23 فیصد سے کم ہو کر صرف تین فیصد ہوگئی۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا