English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرونی ممالک کے سیاح تاج محل سے کیوں بنا رہے ہیں دوری ؟؟

share with us

:30دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)آج کے دور میں سیاحت دنیا کی ایک بڑی صنعت ہے اور ہر ملک کی کوشش رہتی ہے کہ اس کے یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں کیونکہ ان کے آنے سے ملک کے زر مبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بھی ایک حقیت ہے کہ سردیوں کا موسم ہمارے ملک میں سیاحوں کے لئے اچھا مانا جاتا ہے یا یوں کہیے کہ سردیاں سیاحوں کے لئے سیزن تصور کیا جاتا ہے اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لئے سب سے بڑی دلچسپی تاج محل ہی رہتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال سیاحوں کی تعداد میں 36 فیصد کی کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ مقامی ٹور آپریٹر اور اس صنعت سے جڑے لوگوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ جاری ہیں جن کی وجہ سے کئی جگہ پر انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے جہاں کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ہندوستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے وہیں سیاح خود بھی ہندوستان کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اے بی پی کی ویب سائٹ کے مطابق بہت سارے لوگوں نے اپنے ٹکٹ بھی کینسل کرا دیئے ہیں۔

اے ایس آئی کے افسران نے جو معلومات فراہم کی ہیں اس کے مطابق دسمبر2018 میں7 لاکھ سیاح تاج محل دیکھنے پہنچے تھے وہیں اس سال صرف4.5 سیاح ہی دسمبر ماہ میں تاج محل دیکھنے آئے ہیں۔ واضح رہے نومبر ماہ بھی سیاحتی سرگرمیوں کے لئے اچھا نہیں رہا تھا کیونکہ جہاں گزشتہ سال 6.7 لاکھ سیاح آئے تھے وہیں اس سال 5.4 سیاح ہی تاج محل دیکھنے آئے۔

ویب سائٹ کی خبر کے مطابق بابری مسجد پر فیصلہ آنے کے بعد امریکہ، برطانیہ، اسرائیل، کناڈا، سنگاپور اور تائیوان جیسے مملک نے اپنے شہریوں کو ہندوستان نہ جانے کی ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ہندوستان کے سفر سے پرہیز کریں۔ اس بات سے واضح ہے کہ جہاں ملک کا ہر شعبہ اس قانون کے نفاذ کے بعد سے متاثر ہے وہیں بیرون مملک کے لوگ بھی ہندوستان آنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا