English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کی حمایت کے لئے اب وزیر اعظم نے ٹویٹر پر چلائی مہم

share with us

:30دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ہیش ٹیگ 'انڈیا سپورٹز سی اے اے' نامی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مودی عام لوگوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی سرکاری ویب سائٹ نے ٹویٹ کیا کہ 'سی اے اے مظلوم مہاجرین کو شہریت دینے کے بارے میں ہے نہ کہ کسی کی شہریت لینے کے بارے میں۔'

وزیراعظم مودی نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں روحانی پیشوا سدگرو جاگی واسودیو کو دکھایا گیا جس میں انہوں نے سی اے اے سے متعلقہ پہلوؤں کی دلچسپ وضاحت کی اور مفاد پرست گروہوں کی غلط معلومات کو کالعدم قرار دیا ہے۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا