English   /   Kannada   /   Nawayathi

 منبر و محراب فاؤنڈیشن سے دو سو نمازی بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم 

share with us


انتظامی کمیٹیوں سے اپنی مساجد میں ترغیبِ نماز کی تحریک کی اپیل۔ غیاث احمد رشادی


        ملک کے ائمہ و خطباء اور مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کا نمائندہ ادارہ منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی تحریک پر 18 نومبر تا 27 دسمبر 2019 چالیس روزہ نظام چلایاگیا، جس کے تحت مسجد الفلاح واحد نگر، قدیم ملک پیٹ حیدرآباد میں ملک پیٹ و اطراف و اکناف کے 200 اسکولی بچوں نے مسلسل 40 دن تک مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن کی راست نگرانی میں نمازِ فجر ادا کی۔ ان دوسو بچوں سے یہ وعدہ کیاگیا تھا کہ اگر وہ مسجد الفلاح میں چالیس دن تک نماز فجر ادا کریں گے تو انہیں بطور انعام سائیکل  دی جائے گی۔ الحمدللہ، موسمِ سرما کی شدت کے باوجود سات سال سے پندرہ سال کی عمر کے دوسو بچوں نے نماز فجر میں حصہ لیا۔ ان بچوں کی ہر دن حاضری لی جاتی رہی اور ان کے لئے آئی ڈی کارڈس بھی بنوائے گئے تھے۔ 29 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تا 1 بجے ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال واحد نگر میں ایک انعامی تقریب منعقد کی گئی، جس میں حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب سرپرست اور مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب نے شرکت کی اور اپنے مواعظ حسنہ سے نوازا۔ اس تقریب میں دوسو طلبہ کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی اور عورتوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چالیس دن تک مسلسل نماز ادا کرنے والوں کو نماز ی بچہ کے عنوان سے سندیں دی گئیں۔ ان معصوم بچوں کے سرپرستوں کو مبارکبادی پر مشتمل مومنٹوز بھی دئیے گئے۔ پروگرام کے بعد دوسو سائیکلوں کی ایک ریالی نکالی گئی، جس میں ان بچوں نے آئیے ہم نماز قائم کریں کے بیاچس لگائے تھے اور ریالی ہائی ٹیک فنکشن ہال سے مسجد الفلاح ہوتے ہوئے گول ناکہ برج سے گزری اور سارے بچے یہ نعرہ لگاتے رہے کہ آئیے ہم نماز قائم کریں۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے مساجد کی انتظامی کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد کو مصلیوں سے آبار رکھنے کی ترغیبی انداز کی تدبیریں اختیار کریں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا