English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا ابوالکلام آزادنہیں ناتھورام گوڈسے کا حوالہ پیش کرو

share with us

کنور:29دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترونتم پورم کیرالہ کی کنور یونیورسٹی میں منعقد انڈین ہسٹری کانگریس کے اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پرموجودگورنرعارف محمد خان کی جانب سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے دفاع سے سامعین برہم ہو گئے یہاں تک کہ مشہور تاریخ داں عرفان حبیب کو بھی کھڑے ہو کر عارف محمد خان کو ٹوکنا پڑا ۔اطلاع کے مطابق عارف محمد خان نے شہریت ترمیمی قانون کا دفاع کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کا حوالہ پیش کرنے کی کوشش کی ،جس پر مو¿رخ عرفان حبیب نے اعتراض کرتے ہوئے تیز آواز میں کہا کہ وہ مولانا آزاد نہیں بلکہ ناتھورام گوڈسے کا حوالہ پیش کریں ۔
عارف محمد خان نے انڈین ہسٹری کانگریس میں شہریتترمیمی قانون کا دفاع شروع کر دیا جس پر یہاں موجودوفود نے اعتراض کیا۔انہوںنے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے جب مولاناابوالکلام آزاد کا حوالہ پیش کرنا شروع کیا تو عرفان حبیب اپنی نشست سے اٹھ کر گورنر کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کہا کہ وہ مولاناآزاد نہیں بلکہ ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ پیش کریں ۔اس اجلاس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جے این یو کے طلباءبھی موجود تھے۔چند وفود نے کیرالہ کے گورنر شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگائے جس کے بعد عارف محمد خان کو اپنی تقریر ختم کرنی پڑی ۔انڈین ہسٹری کانگریس کے سیکریٹری نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چند وفود پلے کارڈ لے کر پر امن طور پر کھڑے تھے ،تاہم پولیس نے ان پر تشد د کیا ۔آسام سے تعلق رکھنے والی جے این یو کی ایک طالبہ نے مرسی نے کہا،میری ریاست جل رہی ہے،گزشتہ چند ماہ سے کشمیر بند ہے ،مجھے دبایا نہیں جا سکتا ،میرے لوگوں کو خاموش کر ادیا گیا اور اب میں خاموش نہیں رہ سکتی ،واضح رہے کہ مودی حکومت نے عارف محمد خان کو کیرالہ کا گورنر بنایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا