English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوجی سربراہ کو پی چدمبرم کی صلاح ، کہا اپنے کام سے مطلب رکھیں

share with us

:29دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ پی چدامبرم نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کام سے مطلب رکھیں۔ حال ہی میں جنرل راوت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد مظاہروں پر کانگریس کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قائد وہ نہیں جو بھیڑ کو لوٹ مار کے لئے اکسائے۔ پی چدمبرم کا رد عمل جنرل راوت کے اس بیان پر سامنے آیا ہے۔

تھیرو وننتپورم میں گورنر کی رہائش گاہ کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے مظاہرہ میں انہوں نے یہ بات کہی۔ چدمبرم نے الزام لگایا کہ فوجی سربراہ اور اتر پردیش کے ڈی جی پی کو حکومت کی حمایت کے لئے کہا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ چدمبرم نے کہا اب فوجی سربراہ کو بولنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ کیا یہ فوجی سربراہ کا کام ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش کے ڈی جی پی اور فوجی سربراہ کو حکومت کی حمایت کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے اور یہ بہت شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنرل راوت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوج کی قیادت کریں اور اپنے کام سے مطلب رکھیں، رہنماؤں کو جو کرنا ہے وہ کریں گے۔

چدمبرم نے مزید کہا کہ یہ فوج کا کام نہیں ہے کہ وہ رہنماؤں کو یہ بتائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ جنگ کیسے لڑی جانی ہے اس کی ہمیں آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہمارا کام ہے۔ چدمبرم نے جنرل راوت کو مشورہ دیا کہ وہ جنگ اپنے حساب سے لڑیں اور ملک کی سیاست کو رہنما سنبھال لیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا