English   /   Kannada   /   Nawayathi

خودساختہ بھگوان نتیانند کے گجرات کے آشرم کو منہدم کیاگیا

share with us

احمد آباد:29دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) خود ساختہ بھگوان سوامی نتیانند کے گجرات کے احمد آباد کے هاتھی جن علاقے میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے آشرم کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احمد آباد شہری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اوڈا) نے اس آشرم کو منہدم کیا ہے۔ یہ دہلی پبلک اسکول کلوریکس فاؤنڈیشن کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے لیز پر دی گئی زمین پر اسکول کے پاس ہی بنایا گیا تھا۔

آشرم اور اس کے ساتھ چل رہا اس کا اسکول کچھ وقت پہلے غلط وجوہات کی وجہ سے اس وقت سرخیوں میں آیا تھا، جب نتيانند کے ایک سابق پیروکار تمل ناڈو واقع جناردن شرما نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ان کی ایک نوجوان بیٹی اور دو نابالغ بچوں کو آشرم نے جبراً اپنے قبضے میں رکھا تھا۔ اس کے بعد آشرم میں کام کرنے والی دو لڑکیوں کو گزشتہ ماہ گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ جانچ کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ آشرم مذکورہ اسکول کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے لیز پر دی گئی زمین پر واقع ہے۔ اس معاملے میں ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا