English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کی حمایت پر مایاوتی نے اپنے رکن اسمبلی کو پارٹی ے کیا باہر

share with us

 

نئی دہلی:29دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) بہوجن سماج پارٹی نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپنی ممبر اسمبلی رمابائی پریہار کو شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا ہے، بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے اتوار كو ایک ٹوئٹ پیغام میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’بی ایس پی ڈسپلن پارٹی ہے اور اس کو توڑنے پر پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل اے وغیرہ کے خلاف بھی فوری طور کارروائی کی جاتی ہے۔ اسی سلسلہ میں مدھیہ پردیش میں پتھیريا سے بی ایس پی ممبر اسمبلی رمابائی پریہار کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے پر ان کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ ان پر پارٹی پروگرام میں حصہ لینے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے‘‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے سب سے پہلے اسے تقسیم کرنے والا اور غیر آئینی بتا کر اس کی شدید مخالفت کی۔ پارلیمنٹ میں بھی اس کے خلاف ووٹ دیا اور اس کی واپسی کو بھی لے کر صدر کو میمورنڈم دیا۔ پھر بھی ممبر اسمبلی پریہارنے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کی۔ پہلے بھی انہیں کئی بار پارٹی لائن پر چلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا