English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کے بلند شہر میں مسلم طبقہ کا اقدام ،انتظامیہ کو دیا ۶ لاکھ کا چیک

share with us

بلند شہر:28دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں مسلم سماج کی جانب سے انتظامیہ کو 6 لاکھ 27 ہزار 700 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ حوالہ کیا گیا۔

گذشتہ جمعہ بلند شہر میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا تھا جس میں پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔ ہجوم کی جانب سے ایک پولیس جیپ کو نذرآتش کیا گیا تھا۔

آج بلند شہر میں حالات پرامن رہے اور نماز جمعہ بھی خوشگوار ماحول میں ادا کی گئی۔

آج مسلم سماج کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو ہوئے پرتشدد واقعات میں ہونے والے نقصان کے عوض ضلع انتظامیہ کو 6 لاکھ 27 ہزار 700 روپئے کا ڈی ڈی حوالہ کیا گیا۔

مقامی افراد نے پولیس کی جانب سے بیجا حراسانی کی شکایت کی ہے جبکہ ان کے مطابق پولیس کی جانب سے بے قصور افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا