English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری معاہدے سے دستبرداری امریکہ کا غیر قانونی اقدام تھا: ایران

share with us

تہران:21دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شینزو  آبے سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کے تعلق سے واشنگٹن کے غیر قانونی اقدام سے نہ تو امریکہ  کو کوئی فائدہ ہوا ہے اور نہ ہی معاہدے کے فریقوں کو کچھ حاصل ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے ثابت کردیا کہ پابندیوں سے سب کا نقصان ہوتا ہے -

صدر نے جو جاپانی وزیراعظم کی دعوت پر ٹوکیو کے دورے پر ہیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ  تمام ملکوں کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی پابندی کریں  جبکہ  ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں ایک طرح سے اقتصادی دہشت گردی شمار ہوتی ہیں اور جو ممالک دہشت گردی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ امریکہ کے اس اقدام کا بھی مقابلہ کریں -

ان کا کہنا تھا کہ تہران نے خطے اور دنیا میں امن کی برقراری کے لئے ہمیشہ علاقے اور ہمسایہ ملکوں کا ساتھ دیا اور ہر طرح کا تعاون کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے علاقے کے ملکوں کے سربراہوں کو خطوط بھی ارسال کئے ہیں -

اس ملاقات میں جاپانی وزیراعظم آبہ شینزو نے بھی ایران کے صدر کے دورہ جاپان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جاپان کے تعلقات کو نوے سال کا عرصہ پورا ہورہا ہے اور حالیہ  سالوں  کے دوران دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے دورے تہران اور ٹوکیو کے تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بنانے کا باعث بنے ہیں -

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا