English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ہفتہ وار  "عظیم  واپسی مارچ پر صہیونی فائرنگ

share with us

:21دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ  شام غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ہفتہ وار  "عظیم  واپسی مارچ "میں شریک پرامن لوگوں پر صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر کم سے کم 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے حق واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان پر زہریلی آنسو گیس کے گولے بھی داغے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔

اس ہفتے کے حق واپسی مارچ کا عنوان الخلیل یہودی آباد کاری کے سامنے تسلیم نہیں ہو گا۔

تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک یہ فلسطینیوں کا مسلسل 85 واں ہفتہ وار حق واپسی مارچ تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا